بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کئی وزرا کو توہین عدالت میں تاحیات نااہل کیا گیا، عمران کونسا لاڈلہ ہے؟ جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو عدالتی اختیارات حاصل ہوتے ہیں، کئی وزرا کو توہین عدالت میں تاحیات نااہل کیا گیا عمران خان  کونسا ایسا لاڈلہ ہے؟

 جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کیوں 8 سال سے  لٹکا ہوا ہے، ادارے وقت کو نہیں انصاف پر مبنی فیصلے دیکھتے ہیں۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان کے پی اور پنجاب میں اسمبلیاں ختم کریں، الیکشن کا اعلان کریں، ہم الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ کل کا الیکشن ہارنے میں ایک وجہ سابق ٹکٹ ہولڈر کو نظر انداز کرنا بھی تھی، کہیں لیڈر نے کہیں ووٹرز نےخلاف ورزی کی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں قوم کو بڑا شعور آگیا، یہ شعور دلانے میں جس نے 20 سال لگائے ہیں وہ بینفیشری نہیں ہوسکا، تین ماہ میں وہ بینفیشری ہوگیا جس نے اس شعور کے لیے کوئی تکلیف سہی اور نہ ہی جدوجہد کی۔

جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف آکر پورا سچ بول دیں تو نہ صرف ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملے گی بلکہ مخالف جماعتوں کی ضمانت ضبط ہو جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.