امریکی ڈالر کئی روز کی پسپائی کے بعد پھر اڑان بھرنے لگا ہے، جس سے پاکستانی روپیہ ایک بار پھر اپنی قدر کھونے لگا۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 62 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 264 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 64 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 142 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 78 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments are closed.