ملک میں کئی دنوں سے مسلسل کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5600 روپے اضافہ ہوگیا۔
اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا دام 5058 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 585 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 15 ڈالر کمی کے بعد 1911 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.