شمالی بلوچستان ژوب کینٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
آپریشن میں شدید زخمی ہونے والے 5 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد شہید جوانوں کی تعداد 9 ہوگئی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم دشمنوں کی ہر سازش ناکام بنانے کےلیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ کسی کو پاکستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Comments are closed.