بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایک غار سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں شناخت کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ژوب رمضان پلال نے جیو نیوز کو بتایا کہ ژوب کے نواحی علاقے سرکچ کی غار سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مقامی افراد کی اطلاع پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشیں شناخت کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کردیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق لاشیں مسخ اور کئی ماہ پرانی ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں۔
Comments are closed.