بلوچستان کے علاقے ژوب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی فائرنگ سے 4 بچوں کی مبینہ ہلاکت پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دیدی گئی۔
کوئٹہ سے جاری بیان کے مطابق جے آئی ٹی 5 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس کی سربراہی ڈی آئی جی پولیس قلات رینج کریں گے۔
فائرنگ سے 4 بچوں کی مبینہ ہلاکت کے معاملے پر بنائی گئی جے آئی ٹی میں خفیہ اداروں کے ممبران بھی شامل ہوں گے۔
ژوب میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران 4 بچوں کی مبینہ ہلاکت کا واقعہ 23 فروری کو پیش آیا تھا۔
بچوں کے قتل کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا اور مقدمہ درج کرایا تھا۔
Comments are closed.