بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی فیولنگ کے بعد جہاز نکالنے کا عمل شروع ہوگا، محمود مولوی

وزیراعظم عمران خان کے مشیر بحری امور محمود مولوی کا کلفٹن کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی فیولنگ کے بعد جہاز نکالنے کا عمل شروع ہوگا۔

سی ویو پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے ٹگ بوٹس کو آپریشن کی اجازت نہیں مل سکی، جہاز کے ریت میں مزید دھنسنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے سی ویو پر میڈیا ٹاک میں کہا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے،  ڈی فیلنگ کا عمل آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

محمود مولوی نے کہا کہ ڈی فیولنگ کا مقصد ساحلی پٹی اور ماحولیات کو محفوظ کرنا ہے، ڈی فیولنگ کے بعد جہاز نکالنے کا عمل شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.