وزیراعظم عمران خان کے مشیر بحری امور محمود مولوی کا کلفٹن کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کے حوالے سے کہنا ہے کہ ڈی فیولنگ کے بعد جہاز نکالنے کا عمل شروع ہوگا۔
انہوں نے سی ویو پر میڈیا ٹاک میں کہا کہ سی ویو پر پھنسے جہاز سے ڈی فیولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے، ڈی فیلنگ کا عمل آئندہ 48 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
محمود مولوی نے کہا کہ ڈی فیولنگ کا مقصد ساحلی پٹی اور ماحولیات کو محفوظ کرنا ہے، ڈی فیولنگ کے بعد جہاز نکالنے کا عمل شروع ہوگا۔
Comments are closed.