ڈی سی ساؤتھ اور انکم ٹیکس کمشنر کےجھلس کر زخمی ہونے کی وجہ سامنے آگئی، ایئرکنڈیشنر کی گیس لیک ہو رہی تھی لائٹر جلایا گیا تو کمرے میں آگ لگ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس کمشنر مقصود جہانگیر 65 فیصد جھلسے ہیں، جبکہ ڈی سی ساؤتھ عبدالستار عیسانی 45 فیصد جھلس گئے، دونوں افسران کو گلشن اقبال کے نجی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی سی ساؤتھ کے اسٹاف نے پولیس کو ابتدائی معلومات دی ہیں، واقعہ گذشتہ شب ڈی سی ہاؤس ساؤتھ میں پیش آیا تھا۔
پولیس کے مطابق اسٹاف نے بتایا ہے کہ ایئرکنڈیشنر کی گیس لیک ہو رہی تھی، ڈی سی ساؤتھ نے لائٹر جلایا تو دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، آگ سے جھلس کر دونوں افسران زخمی ہوگئے تھے۔
Comments are closed.