پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے ڈی سیٹ ہونے والے 25 ارکان کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کے تحت پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی نااہل ہوگئے ہیں، جن میں سے 5 مخصوص نشستوں پر تھے۔
تفصیل کے مطابق نااہل قرار دیے جانے والے ارکان پنجاب اسمبلی کا تعلق پی ٹی آئی ناراض گروپس سے ہے۔
پی ٹی آئی ترین گروپ کے 11، علیم خان گروپ کے 5 اور اسد کھوکھر گروپ کے 3 ارکان نااہل ہوئے ہیں۔
تحریک انصا ف کے 6 ارکان صوبائی اسمبلی براہ راست ن لیگ سے رابطے میں تھے۔
Comments are closed.