قومی احتساب بیورو (نیب) کے ڈی جی شہزاد سلیم سے متعلق انکوائری کا آغاز کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف انکوائری ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے حکم پر شروع کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیبہ گل نے ماتحت عدالت میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے خلاف درخواست دی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیبہ گل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ نیب میں ان سےناروا رویہ اختیار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ نے طیبہ گل کا بیان ریکارڈ کر لیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ میں شہزاد سلیم نے اپنا تحریری بیان بھی بھجوا دیا ہے۔
Comments are closed.