ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کے آفس میں 1 ماہ کے دوران 1 ارب روپے کی خریداری کا انکشاف ہوا ہے۔
مبینہ طور پر کم سامان منگوا کر خریداری صرف کاغذات اور جعلی بلنگ میں ظاہر کی گئی۔
جیو نیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق جون 2021 میں ڈی جی صحت نے کورونا بجٹ سے 65 کروڑ 63 لاکھ 20 ہزار 708 روپے استعمال کیے۔
مخصوص کنزیوم ایبلز کا پورا بجٹ 19 کروڑ 99 لاکھ 99 ہزار 997 روپے جبکہ ادویات کا مکمل بجٹ 12 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار روپے استعمال کر ڈالا۔
یہ بجٹ جولائی 2020 سے جون 2021 کے درمیان استعمال کیا جانا تھا لیکن ادویات کی خریداری اور مخصوص کنزیوم ایبلز کا پورا جبکہ کورونا کا 83 فیصد بجٹ مالی سال کے 11 مہینے چھوڑ کر اختتامی بارہویں مہینے جون میں استعمال کیا گیا۔
سابق ڈی جی صحت ڈاکٹر ارشاد احمد میمن کا کہنا تھا کہ سی پی سی کی جانب سے فہرستیں تاخیر سے ملیں، جس پر تاخیر سے خریداری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خریدے ہوئے سامان کی انسپیکشن کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی موجود ہوتی ہے، تمام سامان منگوایا گیا جس کی انسپیکشن بھی کی گئی۔
Comments are closed.