اتوار27؍رجب المرجب 1444ھ19؍فروری 2023ء

ڈی جی حج کی تقرری میں صنفی امتیاز نہیں برتا گیا، تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی حج کی تقرری کے عمل میں صنفی امتیاز کے کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا، جاری کیا گیا فیصلہ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف خاتون افسر کی اپیل خارج کر دی ہے۔

خاتون افسر نے ڈی جی کی تقرری میں وزارتِ مذہبی امور پر صنفی امتیاز کا الزام لگایا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بینچ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی حج کی تقرری کے عمل میں کوئی صنفی امتیاز نہیں برتا گیا، انٹرویو پینل نے آفیشل لیول پر کوئی ریکارڈنگ نہیں کی، ایسے معلوم ہوتا ہے کہ خاتون نے خود انٹرویو کی ریکارڈنگ کی جو مناسب نہیں تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کی ریکارڈنگ پر انحصار بھی نہیں کیا جا سکتا، خاتون کی درخواست مسترد کرنے کا سنگل بینچ کا فیصلہ درست ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے پہلے خاتون کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دی تھی۔

درخواست گزار صائمہ صبا نے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.