ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز پنجاب محمد علی نے راولپنڈی ایکسائز آفس کا دورہ کیا اور دفتر کے باہر بیٹھے ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق تھانہ سول لائنز نے مقدمہ درج کر کے 5 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹس سے گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈ اور کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔
دورے کے دوران ڈی جی ایکسائز نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کے اسمارٹ کارڈ اور نمبر پلیٹس کی 24 گھنٹوں میں ڈلیوری کی جائے۔
ترجمان ایکسائز کے مطابق پراپرٹی ٹیکس کی وصوی میں ناقص کارکردگی پر 5 انسپکٹرز کو ضلع بدر کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.