شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی فوری ضمانت منسوخی کی درخواست کے معاملے پر ڈی جی ایف آئی اے ثناء اللّٰہ عباسی نے خود کو نظر انداز کیے جانے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے ڈی جی ایف آئی اے کی منظوری کے بغیر اپوزیشن لیڈر کی ضمانت منسوخی کی درخواست دی۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز ایسی کسی پیش رفت سے باخبر نہ تھا۔
ثناء اللّٰہ عباسی کی جانب سے ایف آئی اے حکام کو قانون پر سختی سے عمل اور قواعد وضوابط نظر انداز نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی ایف آئی اے نے لاہور ڈائریکٹوریٹ سے وضاحت بھی طلب کرلی۔
Comments are closed.