وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محسن حسن بٹ نے چارج سنبھال لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محسن حسن بٹ نے چارج سنبھالنے کے بعد گفتگو میں ایمانداری، فرض شناسی اور قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کیں۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ پبلک سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کریں گے، سائبر کرائمز جیسے چیلنجز کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی شہریوں کی عزت اور وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی۔
محسن حسن بٹ نے یہ بھی کہا کہ جعلی، قابل اعتراض، نفرت آمیز مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
Comments are closed.