الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے بٹن میں کسی بھی طرح کا طاقتور گلو (Glue) ڈال کر اسے غیر فعال بنایا جاسکتا ہے۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر پارلیمانی امور کمیٹی کو بریفنگ دی ہے۔
وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ متنازع انتخابات سے بچنے کے لیے واحد راستہ الیکٹرانک ووٹنگ ہے۔
فاروق ایچ نائیک نے سوال کیا کہ جعلی ووٹر کو ووٹ ڈالنے سے ای وی ایم کیسے روکے گی؟ جبکہ جرمنی اور برطانیہ جیسے ترقی یافتہ ممالک نے بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال روک دیا ہے۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم پر خدشات کا اظہار کرچکا ہے۔
Comments are closed.