ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) فیصل آباد نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کو حلقے کی حدود سے باہر نکالنے کا حکم دے دیا۔
ڈی ایم او فیصل آباد نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی میڈیا بریفنگ کے خلاف کارروائی کی۔
ان کا کہنا ہے کہ عوامی عہدیداران کی پولنگ ڈے پر حلقے کی حدود میں پریس کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
ڈی ایم او نے 15 اکتوبر کو بھی رانا ثناء اللّٰہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 8 حلقوں سمیت فیصل آباد کے این اے 108 پر بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے۔
این اے 108 فیصل آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 186 ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 39 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار 147 ہے۔
اس نشست سے بھی سابق وزیرِ اعظم عمران خان انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر عابد شیر علی پی ڈی ایم کے امیدوار ہیں۔
این اے 108 فیصل آباد کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔
Comments are closed.