ڈیرہ اسماعیل خان میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما اور سٹی میئر کے امیدوار عمر خطاب شیرانی کے قتل میں تیسری بیوی ملوث نکلی ۔
ڈی آئی خان میں ڈی پی اونجم الحسنین نے پریس کانفرنس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما عمرخطاب شیرانی کی تیسری بیوی اور دیگر ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔
ڈی پی اونے بتایا کہ عمر خطاب کا قتل سیاسی ہے نا ہی دہشت گردی کا عنصر ہے، قتل میں تیسری بیوی ملوث تھی جس کو دیگر دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
تیسری بیوی کے عمر خطاب شیرانی سے اختلافات تھے لیکن یہ اختلافات کس نوعیت کے تھے اس پر مزید تفتیش کر رہے ہیں جبکہ آلۂ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی اونے بتایا کہ موبائل فون سمیت دیگر شواہد سے قتل کا سراغ لگایا گیا، ایک ملزم کاتعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔
واضح رہے کہ عمر خطاب شیرانی بلدیاتی انتخابات میں سٹی مئیرکے امیدوار تھے، اے این پی رہنماء عمر خطاب شیرانی کو بلدیاتی الیکشن سے ایک دن قبل قتل کیا گیا تھاجس کےبعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں سٹی مئیرکی سیٹ پر الیکشن ملتوی کر دیئے گئے تھے۔
Comments are closed.