
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں نائیک ساجد حسین اور سپاہی محمد اسرار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 33 سالہ نائیک ساجد کا تعلق خوشاب جبکہ 26 سالہ سپاہی محمد اسرار کا تعلق اٹک سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلئیرنس جاری ہے۔
Comments are closed.