پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

ڈی آئی خان: 7 سالہ بچے پر چوری کے الزام میں بہیمانہ تشدد

ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 سالہ بچے پر چوری کا الزام لگا کر اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر تشدد کیا گیا۔ بچے کو چارپائی میں پھنسا کر چپل سے مارا گیا، بچے کے چلانے کی آوازيں بھی سنائی دیتی رہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 سال کے بچے پر تشدد کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ 

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص مبینہ طور پر آشیانہ سینٹر میں چوری کا الزام لگا کر 7 سال کے بچے کے ہاتھ پیر باندھ کر اور سر چارپائی میں جکڑ کر اسے چپل سے پیٹ رہا ہے۔

بچہ کہہ رہا ہے کہ اس نے چوری نہیں کی لیکن تشدد کرنے والا شخص اسے مسلسل پیٹ رہا ہے۔ 

پولیس کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ تشدد کرنے والے ملزم کو اسلامیہ کالونی میں پولیس اور اسپیشل برانچ نے کارروائی کرکے گرفتار کرلیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.