منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

ڈی آئی خان: کنٹینر کے بریک فیل، ٹرک سے تصادم، 5 افراد جاں بحق

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ کے قریب سروبئی میں کنٹینر اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔

حادثے کے نتیجے میں 5 افرادجاں بحق ہو گئے جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق بلوچستان سے آنے والا کپڑوں سے بھرا ٹرک سروبئی کے مقام پر اترائی کے دوران بریک فیل ہونے کے باعث سامنے سے آنے والے کنٹینر سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں جاں بحق 5 افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.