ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلیجنس بنیادوں پر سیکیورٹی آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگرد مارا گیا۔
ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.