ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ درابن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانے کے مین گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانے کے قریب فائرنگ جاری ہے، جبکہ حملے کے نتیجے میں 16 اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.