ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گرد حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے انجن کا نمبر پتا لگ گیا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) دستاویز کے مطابق گاڑی کا انجن پارٹس چیکنگ کےلیے لیبارٹری بھیجا گیا تھا۔
دستاویز کے مطابق حملے میں مرنے والا دہشت گرد صفت اللّٰہ مروت 3 مارچ کو طورخم بارڈر سے افغانستان گیا تھا۔
دہشت گرد صفت اللّٰہ کے نام تین مختلف موبائل کمپنیوں کی سم رجسٹرڈ تھیں، اس کا شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور دیگر دستاویزات بھی موصول ہوگئی ہیں۔
12 دسمبر کو ہوئے دہشت گرد حملے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔
Comments are closed.