ڈیرہ اسماعیل خان میں نو تعمیر تھانہ ہتھالہ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تحصیل کلاچی میں نوتعمیر ہتھالہ تھانے پر دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا، دستی بم اور راکٹ بھی فائر کئے گئے۔
دو طرفہ فائرنگ کے دوران ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تھانے کا مین گیٹ ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لگنے سے تباہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق چالیس منٹ تک دو طرفہ فائرنگ جاری رہنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.