بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈی آئی جی سی آئی اے نے لاپتہ بچوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کردی

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت ڈی آئی جی سی آئی اے نے لاپتہ بچوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی نے عدالت میں پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لاپتہ بچہ ایاز 2018 میں نالے میں گر کرجاں بحق ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ لڑکی اسماء ایک بنگالی لڑکے سے شادی کرنے کے بعد سے غائب ہے، دیگر لاپتہ 12 بچوں کی بازیابی کے لئے کوشش جاری ہے۔

عدالت نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر بتایا جائے یہ لاپتہ بچےکہاں ہیں۔

عدالت نے دراخوست کی مزید سماعت 26 اگست تک ملتوی کردی۔

لاپتہ بچوں کی بازیابی سے متعلق درخواست ایک فلاحی ادارے نےدائر کر رکھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.