پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے دفتر کے واش روم سے لاش بر آمد

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور کے دفتر میں نوجوان کی پُراسرار موت کی خبر سامنے آئی ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کی لاش ڈی آئی جی آپریشنز کے واش روم سے ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان دفتر میں کسی ذاتی کام سے آیا تھا، اس سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادیا گیا ہے، تاہم اس کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.