شمال مشرقی بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوا جبکہ ڈیڑہ بگٹی میں برساتی ندی میں نوجوان بہہ کر جاں بحق ہوگیا۔
کنٹرول روم کے مطابق بالائی اضلاع میں ایک اور طاقت ور سسٹم اثر انداز ہونے لگا ہے۔
زیارت، دکی، سنجاوی، کان مہترزئی، شیرانی میں موسلادھار بارش ہوئی ہے، ادھر کوہلو شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
کوہلو میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آئے جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ ضلع کے مختلف فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
کوہلو سبی شاہراہ مختلف مقامات پر پتھر اور مٹی کے تودے گرنے سے ٹریفک معطل ہوگئی ہے۔
ڈیرہ بگٹی ضلع کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی، پیرکوہ برساتی ندی میں بہہ کر نوجوان جاں بحق ہوگیا، جس کی تلاش کے ریسکیو کارروائی جاری ہے۔
ادھر بارکھان، رکھنی، میختر، شیرانی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
Comments are closed.