بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیوین ہیڈلے کے والد اور دادا بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے

انگلش کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر گھرانے کی تاریخ شیئر کردی، انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ایسے گھرانے کی تاریخ شیئر کی ہے جس میں برطانیہ کی طرف سے کھیلنے والے کھلاڑی ڈین ہیڈلے کے والد اور دادا بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل چکے ہیں مگر ان کی ٹیم انگلینڈ کی بجائے ویسٹ انڈیز تھی۔

انگلینڈ کرکٹ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ڈین ہیڈلے ایک کرکٹر گھرانے میں پیدا ہوئے، جہاں ان سے پہلے ان کے والد اور دادا بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں، ڈین ہیڈلے کے والد رون ہیڈلے اور دادا جارج ہیڈلے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

ڈین ہیڈلے ایسے باصلاحیت بولر تھے جنہوں نے اپنے کیرئر کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم سے کیا اور 1998 میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا، انہوں نے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔

ڈین ہیڈلے نے 1996 میں بھی ایک ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس میں انہوں نے ایک ہی کاؤنٹی سیزن میں کینٹ کی طرف سے کھیلتے ہوئے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ہیٹ ٹرکس اپنے نام کی تھیں، تاہم افسوس ناک بات یہ ہے کہ سیریز کے بعد ڈین ہیڈلے انجری کا شکار ہوگئے تھے ، جس کی وجہ سے انہیں جلدی ریٹائرمنٹ لینا پڑگئی تھی اور وہ 2001 میں کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.