بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان میں ڈیوس کپ کھیلنے کےلیے گرین سگنل ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) کے مطابق پاکستان میں ڈیوس کپ کھیلنے کےلیے بھارتی وزارت کھیل چند دنوں تک ایسوسی ایشن کو تحریری اجازت دے دیں گی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹینس ایسوسی ایشن کی بھارتی صحافیوں کو ڈیوس کپ کےلیے رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع پی ٹی ایف کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن نے بھی ویزا درخواستوں کے لیے بھارتی صحافیوں کو ای میل کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق اے آئی ٹی اے نے بھارتی ٹینس ٹیم کو دورہ پاکستان کےلیے تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔
دوسری طرف پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) بھی بھارت کی میزبانی کےلیے تیاریوں میں مصروف ہے۔
پاکستان نے ڈیوس کپ میں اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں بھارت کی 3 اور 4 فروری کو میزبانی کرنی ہے۔
Comments are closed.