بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈینگی کے وار جاری، پنڈی میں 2 مریض جاں بحق

ملک بھر میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، راولپنڈی میں ڈینگی کے دو مریض دم توڑ گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 68 افراد متاثر ہونے کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2300 سے تجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ مچھر اب گھروں کے اندر داخل ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں تقریباً ایک سو افراد ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔

پنجاب میں مجموعی طور پر 462 کیسز میں سے 331 لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

پشاور میں ڈینگی سے مزید 227 افراد بیمار ہوئے ہیں، لاہور ہائی کورٹ نے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اقدامات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.