جمعہ 14؍صفر المظفر 1445ھ یکم؍ستمبر 2023ء

ڈینگی کے لیے موجود ویکسین فی الحال اتنی مؤثر نہیں، نگراں وزیرِ صحت پنجاب

نگراں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ڈینگی کے لیے موجود ویکسین فی الحال اتنی مؤثر نہیں، اسے زیادہ سے زیادہ مؤثر بنانے پر کام جاری ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ڈینگی پر مکمل کنٹرول کے لیے شہریوں کا تعاون درکار ہے، پاکستان میں ڈینگی بچوں کی نسبت بڑوں کو زیادہ متاثر کرتا ہے۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ڈینگی کی ویکسین کے ٹرائل کرنے جا رہے ہیں، رواں سال ڈینگی کے 48 ہزار کیس رپورٹ ہوئے، جنوری 2024 تک ڈینگی کا سیزن چلتا رہے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈینگی کے مریض کو پلیٹ لیٹس نہیں دینے چاہئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.