پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ڈینگی پھیل رہا ہے، حکومت سیاست کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے۔
اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا، رواں سال پنجاب میں ایک ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، لاہور، ملتان، خانیوال وغیرہ میں ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں میں سُستی پر ڈینگی پھر قیامت ڈھا سکتا ہے، حکومت سیاست کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلابی پانی میں بھی ڈینگی وائرس پنپ رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت گزشتہ سال بھی ڈینگی پر مجرمانہ غفلت دکھا چکی، حکومتی نااہلی کی بنا پر پچھلے سال بھی کئی اموات ہوئیں۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈینگی بخار میں استعمال گولی مارکیٹ سے غائب ہو چکی۔
Comments are closed.