مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس سے مرنے والے لوگوں کو بچایا جا سکتا تھا۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سلمان رفیق نے یہ بات کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ڈینگی وائرس کی وجہ سے درجنوں لوگ اللّٰہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔
خواجہ سلمان رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈینگی وائرس کے خلاف تعینات عملے کی تعداد کو کم کیا گیا، اسپتالوں میں دیگر بیماریاں کمپرومائز ہو رہی ہیں۔
Comments are closed.