جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے پاکستانی کرکٹر اعظم خان کے ساتھ ’فشنگ ڈیٹ‘ کا اعتراف کرلیا۔
ڈیل اسٹین نے ٹوئٹر پر مداحوں سے سوال و جواب کا سیشن رکھا جس میں اُن کے چاہنے والوں نے سوالات کا تانتا باندھ دیا۔
ایک صارف نے سوال کیا کہ ’آپ کے خیال میں اس وقت تینوں فارمیٹس کا بہترین کرکٹر کون ہے؟‘
جواب میں انہوں نے بابر اعظم لکھا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ یہ تو بہت ہی بہترین ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’کیا آپ پاکستان آنا پسند کریں گے؟‘
جواب میں انہوں نے کہا کہ ہاں ضرور، میں اعظم خان کے ساتھ فِشنگ ڈیٹ بھی مار چکا ہوں۔
فشنگ ڈیٹ اصل میں ڈیٹنگ ایپس پر اپنی تمام دلچسپیوں کے لیے پیغامات بھیجنے کے عمل کو کہتے ہیں۔
Comments are closed.