پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ مسٹر لیجنڈ ڈیل اسٹین سے تعریف سن کے میرا ایک حسین خواب پورا ہوگیا۔
ڈیل اسٹین نے حسن علی کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ان کی تعریف کی تھی، جس پر ردعمل دیتے ہوئے حسن علی نے ڈیل اسٹین کو مسٹر لیجنڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی تعریف نے میرا خواب پورا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی اسپورٹس میں آنا چاہتا ہے اسے کے لیے وہ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے مشورہ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ محنت کرے ۔
اس سے قبل حسن علی نے ٹوئٹر پر ڈیل اسٹین کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ایک تصویر شیئر کی تھی۔
حسن علی کی جانب سے اپنے اس ٹوئٹ کے کیپشن میں ڈیل اسٹین کو اپنا پسندیدہ کھلاڑی قرار دیتے ہوئے لکھا گیاکہ ’ ڈیل ، آپ میرے پسندیدہ ہیں، بس اتنا ہی اور یہی میرا ٹوئٹ ہے۔‘
Comments are closed.