برطانوی اخبار ڈیلی میل نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے خلاف ثبوت جمع کروانے کے لیے پانچویں بار وقت مانگ لیا۔
ثبوت جمع کروانے کے لیے چوتھی درخواست رواں برس9 نومبر کو کی گئی جس میں 17 دسمبر تک وقت مانگا گیا تھا۔
صحافی ڈیوڈ روز کے وکلا نے عدالت میں موقف اپنایا کہ پاکستان کے ریڈ لسٹ میں ہونے کی وجہ سے شواہد جمع کرنے میں رکاوٹوں کا سامنا رہا۔
شہباز شریف اور ان کے داماد علی عمران یوسف نے ڈیوڈ روز کے سنگین الزامات پر اخبار کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔
مضمون میں الزام لگایا گیا تھا پاکستان کے غریب عوام کے لئے برطانوی رقم کا شہباز شریف اور علی عمران یوسف نے غبن کیا۔
ہائی کورٹ کے جج سر میتھیو نکلائن نے ابتدائی سماعت میں مضمون کو انتہائی ہتک آمیز قرار دیا تھا۔
Comments are closed.