ہفتہ 11؍شعبان المعظم 1444ھ4؍مارچ 2023ء

ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی انتقال کر گئے

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس کی معروف ادبی شخصیت امین ترمذی 78 سال کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئے، انہیں آج سپردِ خاک کیا جائے گا۔

امین ترمذی کی نمازِ جنازہ آج ساؤتھ آرلنگٹن کی مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ ان کو آج سہ پہر ساؤتھ ڈیوس آرلنگٹن میں واقع قبرستان الباقی (مور گارڈن) میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

امین ترمذی کو چند ماہ قبل ڈاکٹروں نے لیکومیا جیسے موذی مرض کی تشخیص کی تھی جس کے بعد وہ صحت یاب ہو کر اپنے گھر منتقل ہوگئے تھے تاہم بدھ اور جمعرات کی رات وہ اچانک اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔

امین ترمذی کئی برسوں سے مقامی ریڈیو میں اردو ادب کے پروگرام میں اردو ادب کی ترویج کے ذریعہ یہاں کے ہزاروں سامعین کو اپنا مداح بنائے ہوئے تھے۔

ادب کے کئی شعبوں میں انہوں نے اپنے تخلیقی رنگ دکھائے، کالم لکھے، افسانہ نگاری کے ساتھ ساتھ وہ شاعری بھی کرتے تھے۔

انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرز جبکہ جرمنی سے مختلف زبانوں میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کیں اور بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے اور کئی سالوں سے وہ امریکا میں ہی مقیم تھے۔

کمیونٹی رہنماؤں اور معروف شخصیات نے دعا کی ہے کہ اللّٰہ تعالی امین ترمذی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔

امین ترمذی نے سوگواران میں اہلیہ، ایک بیٹا اور بیٹی چھوڑی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.