کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق لڑکی کی چند سال قبل شادی کے بعد علیحدگی ہوگئی تھی، لڑکی گھر میں اپنے بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔
اس کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ علیحدگی کے بعد سے خاتون ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔
لڑکی کی شناخت کرلی گئی ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق اس نے خودکشی کی ہے، واقعےکی جگہ سے نیند کی گولیاں بھی ملی ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی۔
Comments are closed.