اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

ڈیفنس میں پولیس مقابلہ: ملزمان کے فرار اور پولیس کے تعاقب کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں  پولیس مقابلہ ہوا ہے جس کے ملزمان کے فرار اور پولیس اہلکاروں کے تعاقب کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ایک موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹیج کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان تیز رفتاری سے فرار ہوئے۔

اختر کالونی پولیس مقابلے کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے ڈیفنس تھانے میں تعینات شاہین فورس کا اہلکار شہید ہوا۔ موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کو پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا۔

ڈکیتوں نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ایک اہلکار شہید ہوگیا دوسرا زخمی ہوا، پولیس نے ڈکیتوں پر جوابی فائرنگ کی تو ایک فرار ہونے والا ایک ڈکیت زخمی ہوا

ایک ڈکیت زخمی حالت میں ساتھی سمیت  دونوں ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر دوسرے شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے، تینوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.