ڈیفنس پولیس نے ایک کارروائی کے دوران پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کی وردی میں ملبوس جعلی اہلکار کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
اے ایس پی درخشاں رانا محمد دلاور کے مطابق ڈیفنس فیز 2 میں ایس ایس یو کی یونیفارم پہنے ایک ملزم نے موٹرسائیکل چوری کی اور فرار ہوگیا، اطلاع ملنے پر مددگار 15 پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اے ایس پی رانا دلاور کے مطابق گرفتار ملزم اکرام اللہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، ملزم سے ابتدائی تفتیش کے دوران ماضی کا کرائم ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
سب ڈویژنل پولیس آفیسر درخشاں رانا دلاور کے مطابق گرفتار ملزم لاڑکانہ سے گرفتار ہوکر جیل بھی جا چکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرتا رہا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.