بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیزل کے بجائے ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرینیں متعارف

پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے میں آلودگی سے پاک سفر کے طریقے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں اور اسی مقصد سے ہائیڈروجن سے چلنے والی دنیا کی پہلی مسافر ٹرین نے کام شروع کر دیا۔

جرمنی کی ریاست لوئر سیکسونی (Lower Saxony) میں آج سے ایک پوری ریل لائن پر یہی ہائیڈروجن ٹرینیں چلیں گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں سال کے اختتام تک اس ریلوے لائن پر چلنے والی تمام 15 ڈیزل ٹرینوں کی جگہ انہیں ماحول دوست ہائیڈروجن ٹرینوں کو بتدریج لایا جائے گا۔

ان ٹرینوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان سے آلودہ گیسز کا اخراج نہیں ہوتا اور ان کے چلنے کی آواز بھی انتہائی کم ہوتی ہے۔

یہ ٹرینیں ہائیڈروجن کے صرف ایک ٹینک پر ایک ہزار کلومیٹر کی مسافت طے کرسکتی ہیں اور ان ٹرینوں کی حد رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ٹرینوں کے استعمال سے ڈیزل کی بھی بچت کی جاسکتی ہے جہاں ساڑھے 4 لٹر ڈیزل کا کام ایک کلو ہائیڈروجن سے لیا جا سکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.