حکومت نے ڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر کم کردیے لیکن بس کا کرایہ کم نہ ہوا۔
مسافروں نے شکوہ کیا ہے ڈیزل کا ریٹ کم ہونے کے باوجود بس کا کرایہ کم نہیں ہوا، ٹرانسپورٹر مرضی کا کرایہ لے رہے ہیں۔
کراچی میں ڈیزل کا ریٹ کم ہونے سے پہلے واٹر پمپ تا صدر کا کرایہ 60 روپے تھا جو اب بھی برقرار ہے۔
شہریوں نے سندھ حکومت پر تنقید کی اور مزید کہا کہ ٹرانسپورٹرز کرائے کی لسٹیں خود ہی بنالتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے، مطالبہ کرتے ہیں پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھائے جائیں۔
Comments are closed.