بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں انتظامی نااہلی کی ایک اور مثال سامنے آگئی، یونیورسٹی اور ضلعی جیل کے اطراف 18 دن سے موجود سیلابی پانی دلدل کی صورت اختیار کرگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جیل میں واقع سپاہیوں کے کوارٹرز بھی پانی میں ڈوب گئے ہیں مگر اس کیچڑ کو صاف کرنے والا کوئی نہیں۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 28 روز بعد بھی ریلیف آپریشن شروع نہیں ہوسکا، متاثرہ علاقوں میں پینے کے پانی، غذا اور ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
مؤثر اقدامات نہ کیے جانے کے باعث خواتین اور بچے بیمار ہونے لگے ہیں۔
ادھر واشک سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں بھی کھانے پینے کی چیزوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
Comments are closed.