ڈیرہ اسماعیل خان میں 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 2 سیاسی مخالفین علی امین گنڈا پور اور فیصل کریم کنڈی میں ٹھن گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان سٹی مئیرشپ کے لئے وفاقی وزیر علی امین کے بھائی عمر امین گنڈا پور اور پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کنڈی آمنے سامنے ہیں۔
مئیر شپ کے لئےجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے امیدوار کفیل نظامی، ن لیگ کے ملک ریحان، اے این پی کے عمر خطاب اور دیگر امیدوار بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
یہ امیدوار ایک دوسرے پر موروثی سیاست، حکومتی مشینری کے استعمال اور پیسوں کی چمک کے الزامات بھی لگا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اسے محض اپنی عاجزی اور شہرت کہتے ہیں۔
عوام بھی اپنے مسائل کا حل الیکشن کی ہار جیت سے پہلے کیش کرانے کو وقت کی پکار قرار دیتے ہیں۔
19 دسمبر کو جیت کا ہما کس کے سر بیٹھتا ہے معلوم نہیں لیکن عوام امیدواروں سے اپنے مسائل کا حل ہار جیت سے پہلے مانگ ریے ہیں، یعنی کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک۔
Comments are closed.