جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

ڈیرن سیمی کی وزیراعظم عمران خان کی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات

وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس کے شکار ہونے پر جہاں ان کے لیے دعائیہ پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، وہیں ڈیرن سیمی نے بھی ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ ہمیشہ سے ایک فائٹر ہیں۔

انھوں نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم نے چند روز قبل کورونا وائرس کی ویکسینیشن کروائی تھی۔

اس حوالے سے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان جب کورونا میں مبتلا ہوئے اس وقت ان کی مکمل ویکسی نیشن نہیں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.