hookup hotshot mature a v hookup on xbox 360 my uber hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا کردیا ہے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے ٹیکس کلیکشن لیکیجز رک جاتی ہیں اور آسانی ہوتی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ای اسٹیمپنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای اسٹیمپنگ کا اجرا سندھ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے، سندھ بورڈ آف ریونیو نےای اسٹیمپنگ کو عملی اسٹینڈرڈ کےمطابق کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای اسٹیمپنگ ویب بیسڈ چالان آن لائن حاصل ہوں گے، یہ چالان بینک بھی جاری کرے گا، ای اسٹیمپنگ سے سندھ حکومت کی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تعلیم، صحت، سلامتی اور اچھی زندگی دینا ترجیحات ہیں، ترجیحات کے حصول کیلئے حکومت ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے، ٹیکس کے وصول کے نظام کو آسان اور ڈیجیٹل کیا جارہا ہے، ان اقدامات سے ہم نے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کیا ہے۔

اقتدار جانے کا اثر عمران خان پر اتنا ہوا ہے کہ ان کا ذہنی توازن بھی متاثر ہوا ہے، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نےہمیشہ کوشش کی کہ ٹیکس ریٹ مناسب ہوں، ہم نے یہ بھی کوشش کی کہ غریب طبقے پر اس ٹیکس کا اثر نہ ہو۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس اور رجسٹریشن فیس میں ریلیف دیا، اسٹیمپ ڈیوٹی کا ریٹ 2 فیصد سے 1فیصد کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.