اس خط کی چند سطروں میں لیڈی ڈیانا نے اُن دنوں کو یوں بیان کیا کہ ’ہر کوئی یہاں سجاوٹ کرنے میں مصروف ہے، شادی کی گہما گہمی اور ہر جانب رونق ہے ہاں مگر دلہن کافی پرسکون ہے۔‘،تصویر کا ذریعہPA Media
،تصویر کا ذریعہPA Media
ڈیانا اور اُن کی زندگی کا مستقل حصہ ’کولی‘
پارک ہاؤس میں خدمات کے دوران وائلٹ کولیسن نے ڈیانا اور ان کے تین بہن بھائیوں سارہ، جین اور چارلس کے ساتھ بھی وقت گُزارا۔ڈیانا نے اکثر ایسا کیا کہ وہ بنا سکیورٹی کے کولی سے ملنے کے لیے نکل جاتیں اور اُن کے پاس بیٹھ کر وقت گُزارتیں اور دونوں چائے ایک ساتھ پیتے۔کولیسن کی 2013 میں 89 سال کی عمر میں وفات ہوئی۔میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ ’وہ (کولی) ڈیانا کی زندگی کا مستقل حصہ تھیں، ایک ایسا وجود کہ جن کے ساتھ اُن کا ایک ایسا تعلق تھا کہ جن کے لیے وہ چمک دمک اور شان و شوکت سے بھری اُس دُنیا سے فرار ہوا کرتی تھیں کہ جہاں وہ رہتی تھیں۔‘’وہاں محبت سے بھرا ایک ایسا احساس تھا کہ جسے وہ بہت اہمیت دیتی تھیں۔‘،تصویر کا ذریعہSwordersایسیکس کے سٹینسٹیڈ ماؤنٹ فٹ چیٹ میں قائم نیلام گھر کے مطابق ڈیانا کے ان خطوط نے دنیا بھر، خاص طور پر امریکہ میں خاصی دلچسپی حاصل کی ہے۔اس کے علاوہ فریم کی ہوئی تصاویر اور کرسمس کارڈز کے ساتھ ساتھ شہزادی ڈیانا کی 1981 میں شہزادہ چارلس سے شادی اور 1997 میں ان کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے کولیسن کو بھیجے گئے دعوت نامے بھی شامل ہیں۔میکڈونلڈ کا کہنا تھا کہ کچھ انفرادی خطوط کا تخمینہ 800 پاؤنڈ سے 1200 پاؤنڈ کے درمیان تھا، حالانکہ انھیں توقع تھی کہ ان کی قیمت اس سے بھی زیادہ ہو گی۔شہزادی ڈیانا کے یہ محبت بھرے خطوط سورڈرز فائن آرٹ نیلام گھر میں منگل 30 جولائی کو نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.