پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ رکنے کے باعث ڈریسنگ روم میں کھیلنا شروع کردیا۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل کل آدھے گھنٹے قبل شروع ہوگا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں میچ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ڈریسنگ روم میں کھیلنے کی ویڈیو میں بابر اعظم بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اپنی بیٹنگ کو خوب انجوائے کر رہے ہیں۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بارش کے باعث پہلے سیشن کا کھیل نہیں ہوسکا مگر کھانے کے وقفے سے قبل بارش کے رک جانے پر امپائرز نے پچ اور گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور اسے کھیلنے کے قابل قرار دیا تھا۔
تاہم 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی دوبارہ بارش ہونے کی وجہ سے میچ کو روکا گیا اور مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔
گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔
دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے ہیں، کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.